حیدرآباد۔21۔فروری(اعتماد نیوز)کانگریس رکن پارلیمنٹ وی ہنمنت راؤ نے آج
کہا کہ تلنگانہ کے عوام کے دیرینہ خواب کی تعبیر پر کانگریس کے صدر سونیا
گاندھی کو اظہار تشکر کے نام پر
حیدرآباد میں 2مارچ کو جلسہ عام منعقد کیا
جائیگا۔ریاستی وزیر ڈی کے ارونا نے اس سے متعلق مزید کہا کہ اس جلسہ عام
میں سونیا گاندھی اور کانگریس کے نائب صدر راؤل گاندھی کو مدعو کیا جا رہا
ہے۔